22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 422,324 روپے ہو گئی ہے، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں نمایاں کمی ظاہر کرتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 355 ڈالر کمی کے بعد 5,150 ڈالر پر آ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تعلق ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے دیگر آپشنز سے جڑا ہوا ہے، جس کا اثر ملکی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: نئے سال کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار کی حد عبور کرگیا

تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سرمایہ کاری کے مواقع اور صارفین کے خرید و فروخت کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ مارکیٹ ماہرین نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو مستقبل میں قیمتوں میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے اور خرید و فروخت کے فیصلے محتاط انداز میں کرنا بہتر ہوگا۔

سونے کی قیمتوں میں اس کمی کے بعد صارفین کے لیے سونا خریدنا قدرے سستا ہو گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔