عالمی مارکیٹ میں منگل کو سونا 43 ڈالر کے بڑے اضافے کے ساتھ 4,713 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4,300 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار چار لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3,686 روپے کے بھاری اضافے کے بعد چار لاکھ 23 ہزار 235 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے پاکستان کو تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں 400 ملین ڈالرز کی معاونت کی پیشکش کر دی
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 7,500 روپے کے اضافے کے ساتھ چار لاکھ 89 ہزار 362 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔
دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 87 روپے کے اضافے کے بعد 9,869 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔







