بین الاقوامی مارکیٹ میں نرخ کم ہونے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 486 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے پر آ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 179 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 175 روپے کی سطح پر آ گئی۔






