عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 104 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 360 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 643 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی 487 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 664 روپے کی ہو گئی۔