تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 149 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 14 ہزار 900 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 410 روپے کی بڑی کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے پر آ گئی۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل، جمعرات کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 413 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 946 روپے کی سطح پر آ گئی۔






