پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 771 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 4595 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 700 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 602 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے میں فروخت ہوا تھا۔







