غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شمالی امریکا میں افتتاحی ویک اینڈ کمائی 85 سے 100 ملین ڈالر کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جب کہ 73 بین الاقوامی مارکیٹوں سے مزید 105 سے 115 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے۔ اس طرح فلم کی عالمی افتتاحی کمائی 190 سے 215 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
Christopher Nolan s The Odyssey is projected to open with ~$200M at the global box office ⚔️💰
— Culture Crave 🍿 (@CultureCrave) July 15, 2026
Would be the largest non-Batman opening of his career
(via @Deadline) pic.twitter.com/AGM1CNq79U
بعض تجزیاتی اداروں نے اس سے بھی زیادہ کمائی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم صرف شمالی امریکا میں ہی 100 سے 120 ملین ڈالر تک کا بزنس کر سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ اندازے درست ثابت ہوئے تو ’دی اوڈیسی‘ کسی بھی ہالی ووڈ کی تاریخی مہاکاوی فلم کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ ویک اینڈ کمائی کا ریکارڈ قائم کر دے گی اور ’ڈیون: پارٹ ٹو‘ اور نولان کی ہی 2023 کی بلاک بسٹر فلم ’اوپن ہائیمر‘ کی عالمی اوپننگ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی، جس نے اپنی ریلیز پر شاندار کاروبار کیا تھا۔
THE ODYSSEY has kept a strong pace in pre-sales, driven by IMAX and Dolby Cinema demand.
— Global Box Office (@GlobalBoxOffice) July 14, 2026
With 58% awareness, 47% interest nationwide (per Greenlight Analytics), it is now tracking for a $90M–$110M opening weekend — Nolan’s biggest non-Batman domestic debut. pic.twitter.com/B75gYymihc
فلم کی مقبولیت میں آئی میکس فارمیٹ کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ ’دی اوڈیسی‘ مکمل طور پر آئی میکس کیمروں سے فلمائی گئی ہے، جب کہ 70 ایم ایم آئی میکس شوز کے ٹکٹ دنیا کے کئی بڑے شہروں میں ریلیز سے تقریباً ایک سال قبل ہی فروخت ہو چکے تھے۔ یورپ کے چار آئی میکس 70 ایم ایم سینما گھروں میں بھی تمام شوز پہلے ہی ہاؤس فل ہو گئے ہیں۔
اگرچہ فلم کی ریلیز فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل مرحلے کے دوران ہو رہی ہے، تاہم فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے باکس آفس پر زیادہ فرق پڑنے کا امکان نہیں، کیونکہ زیادہ تر شائقین پہلے ہی اپنے ٹکٹ بک کرا چکے ہیں۔
#TheOdyssey is targeting a box office opening of $90 million to $100 million, which will make it Christopher Nolan s biggest debut since "The Dark Knight Rises."
— Variety (@Variety) July 15, 2026
At the higher end of estimates, "The Odyssey" would be only the third release this year to debut above $100 million… pic.twitter.com/3zYtrVh5gV
قدیم یونانی شاعر ہومر کی شہرۂ آفاق رزمیہ داستان پر مبنی اس فلم میں میٹ ڈیمن مرکزی کردار اوڈیسیئس ادا کر رہے ہیں، جب کہ دیگر نمایاں فنکاروں میں ٹام ہالینڈ، زینڈایا، این ہیتھاوے، رابرٹ پیٹنسن، لوپیتا نیونگو، چارلیز تھیرون، جان برنتھل اور بینی سیفڈی شامل ہیں۔
تقریباً پونے تین گھنٹے دورانیے کی اس فلم پر 250 ملین ڈالر لاگت آئی ہے، جس کے ساتھ یہ کرسٹوفر نولان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے۔
ابتدائی سوشل میڈیا ردِعمل اور میڈیا جائزے مثبت رہے ہیں، جس کے بعد فلم کو ایوارڈز سیزن کی مضبوط امیدوار بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ’دی اوڈیسی‘ کو ’اوپن ہائیمر‘ جیسی عوامی پذیرائی ملی تو یہ 2026 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو سکتی ہے۔






