<iframe width="560" height="500" src="https://www.youtube.com/embed/eJFj7B2Suy0?si=P67Qd1PP82R02Zmq" title="YouTube video player" frameborder="0" allow="accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share" referrerpolicy="strict-origin-when-cross-origin" allowfullscreen></iframe>
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا میں کارروائی کے بعد مزید پانچ ممالک کو دھمکیوں نے عالمی ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔ حالیہ بیانات اور اقدامات سے بین الاقوامی سطح پر بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے۔
اگر کسی ملک کی جانب سے ان دھمکیوں کا عملی جواب سامنے آتا ہے تو صورتحال تیزی سے سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے۔ مختلف خطوں میں پہلے سے موجود تنازعات ایسے کسی بھی ردعمل کی صورت میں وسیع تر تصادم میں بدل سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں: پاکستانی معاشرے میں عدم برداشت کیوں بڑھ رہی ہے؟
موجودہ حالات فوری طور پر عالمی جنگ کی واضح شکل تو نہیں، تاہم طاقت کے استعمال، جوابی کارروائیوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایسے میں کسی ایک قدم کا غلط اندازہ دنیا کو ایک بڑے بحران کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔۔۔۔