آپریشن بنیان مرصوص اور معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ مختلف ممالک کے سفرا، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا، جبکہ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔
تقریب سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی۔ انڈیا نے پاکستان پر بلااشتعال حملہ کیا اور سول آبادیوں کے ساتھ عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا، تاہم پاک فضائیہ اور پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل۔۔۔ خصوصی تقریب پاکستان مانو منٹ سے براہ راستآپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل۔۔۔ خصوصی تقریب پاکستان مانو منٹ سے براہ راست #OperationBunyanMarsoos #MaarkaEHaq #PakistanNews #LiveEvent #PakistanMatters
Posted by Pakistan Matters on Sunday 10 May 2026
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج کے سپوتوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ہماری فضائیہ نے دشمن کے آٹھ طیارے مار گرائے اور بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردِعمل سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے اور مسئلہ کشمیر اب بھی حل طلب ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمشروط حمایت جاری رکھے گا، جبکہ افغانستان کے ذریعے پاکستان میں ہونے والی بھارتی دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔







