صوبائی حکومت کے مطابق نئے ڈویژنز میں کوئٹہ، رخشان، مکران، نصیر آباد، ژوب، لورالائی، کوہ سلیمان، پشین، لسبیلہ، سیوی اور خضدار شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ ڈویژن اب تین اضلاع پر مشتمل ہوگا۔ ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے الگ کرکے کوئٹہ ڈویژن میں شامل کر دیا گیا ہے، جبکہ ضلع کوئٹہ کو تقسیم کرکے دو نئے اضلاع، کوئٹہ ایسٹ اور کوئٹہ ویسٹ، قائم کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ ایسٹ میں سریاب، صدر اور سٹی سب ڈویژنز شامل ہوں گی، جبکہ کوئٹہ ویسٹ میں کچلاک، بروری اور پنجپائی سب ڈویژنز شامل کی گئی ہیں۔
حکومت نے قلات ڈویژن کو ختم کرکے دو نئے ڈویژنز، خضدار اور لسبیلہ، قائم کیے ہیں۔ خضدار ڈویژن میں خضدار، قلات، سوراب اور نیا ضلع وڈھ شامل ہوگا، جبکہ لسبیلہ ڈویژن لسبیلہ، حب اور آواران اضلاع پر مشتمل ہوگا۔
اسی طرح نیا پشین ڈویژن قلعہ عبداللہ، پشین، چمن اور نئے ضلع برشور پر مشتمل ہوگا۔
حکومت بلوچستان نے سبی ڈویژن کا نام تبدیل کرکے سیوی رکھ دیا ہے۔ سیوی ڈویژن میں سیوی، ڈیرہ بگٹی ساؤتھ اور کچھی اضلاع شامل ہوں گے۔






