ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق سکھ یاتریوں کا مختلف ٹول پلازوں پر خصوصی استقبال کیا جا رہا ہے، جب کہ انہیں سفر کے دوران رہنمائی اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس کے افسران سکھ یاتریوں کے قافلوں کو خصوصی پروٹوکول دے رہے ہیں۔ قافلوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے پائلٹ اور ایسکارٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جب کہ ان کی حفاظت کے لیے موٹرویز پر خصوصی پٹرولنگ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک وزیر مجھ پر تبصرے کررہا ہے، جس دن میں نے کیا وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا: محسن نقوی
سید عمران احمد شاہ کے مطابق سکھ یاتریوں کے قافلوں کی مؤثر نگرانی اور دورانِ سفر مدد و رہنمائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پٹرولنگ ٹیمیں متحرک ہیں اور ان کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوشگوار سفری تجربہ فراہم کرنا ترجیح ہے، جب کہ موٹروے پولیس ان کے محفوظ سفر اور بہترین مہمان نوازی کے لیے پرعزم ہے۔







