اعداد و شمار کے مطابق وفاقی قرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مذکورہ مدت میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 11 ہزار 300 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 869 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2025 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرض بڑھ کر 76 ہزار 979 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ فروری 2024 میں یہ قرض 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق فروری 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرض 42 ہزار 675 ارب روپے تھا جو اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 53 ہزار 975 ارب روپے ہو گیا۔
اسی طرح وفاقی حکومت کا بیرونی قرض فروری 2024 میں 22 ہزار 134 ارب روپے تھا جو اکتوبر 2025 تک 23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔







