اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 9 مئی اور دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ جج افضل مجوکہ نے 5 مختلف مقدمات کی سماعت کی جن میں 9 مئی کے واقعات، اقدام قتل اور مبینہ جعلی رسیدوں کے کیسز شامل ہیں۔

مزید براں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں کی 25 نومبر تک کسی بھی متعلقہ مقدمے میں گرفتاری نہیں کی جائے گی۔ جج نے آئندہ سماعت میں عمران خان کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت دی۔

واضع رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے کا مقدمہ درج ہے جبکہ عمران خان کے خلاف 9 مئی اور دیگر نوعیت کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے تمام درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔