نجی نشریاتی ادارے اے آر وائی نیوز کے مطابق کارروائی کے دوران غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف 20 مقدمات درج کیے گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے افغان باشندوں کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم یا غیر ملکی شہری کسی بھی مکان، دکان یا پراپرٹی کو کرایہ پر نہیں لے سکتے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی جائیداد، گاڑی، رکشہ یا دیگر اشیاء کسی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو ہرگز فروخت یا کرایہ پر نہ دیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔