سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے سول آبادی پر بلااشتعال جارحیت کی۔ یہ کارروائی باجوڑ کے سرحدی علاقے کٹ کوٹ کے گاؤں ملک شاہین میں کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس گولہ باری کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد شہید جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلااشتعال فائرنگ کے دوران ایک ہی گھر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک خاتون اور دو بچے شہید ہوئے۔
ٹاپ بریکنگ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 15, 2026
افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی
بھارتی حمایت یافتہ افغان طالبان کی باجوڑ کے سرحدی علاقے کٹ کوٹ کے گاؤں ملک شاہین میں سول آبادی پر بلا اشتعال جارحیت ، سیکیورٹی ذرائع
بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک… pic.twitter.com/6u37avUZKQ
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان گزشتہ چند روز سے فتنہ الخوارج کے ایک گروہ کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی کے باعث دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اس ناکامی کے بعد افغان طالبان نے کٹ کوٹ میں پاکستانی سول آبادی کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے اور باجوڑ سے ملحقہ افغان طالبان کی تمام چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔






