سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ قابلِ غور حقیقت ہے کہ افغانستان نے پاکستان پر جارحیت عین اس وقت کی ہے جب افغان وزیرِ خارجہ انڈیا کے دورے پر موجود ہیں۔
دفتر خارجہ کا واضح اور دو ٹوک موقف۔ یہ قابلِ غور حقیقت ہے کہ افغانستان نے پاکستان پر جارحیت عین اس وقت کی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر موجود ہیں اور وہاں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جا رہی ہے۔ یہ عمل افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ https://t.co/tjM4j0nygg
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) October 12, 2025
انہوں نے کہا کہ انڈیا میں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جا رہی ہے، جو نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر سفارتی اور سیاسی طور پر مؤثر جواب دے گا۔







