نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل آئے تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا، مزید یہ کہ انہیں پہلےبھی ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی جیل کے باہر پہنچیں تو ان کی گرفتاری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ملک کو کسی طرح کے انتشار یا داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایک انٹرویو میں عطا تارڑ نے دوبارہ مؤقف دہرایا کہ جب تک پی ٹی آئی قیادت عمران خان کے بیانیے سے لاتعلقی کا واضح اعلان نہیں کرتی، مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ہر موقع ضائع کیا، بات چیت کا دروازہ اب بند ہو چکا ہے: عطا تارڑ

خیال رہے کہ دو روز قبل عطا تارڑ نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اڈیالہ جیل کے باہر کسی قسم کا مجمع لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔