اب تک بیس ہزار سے زائد طلبا و طالبات رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ہوں گے جو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی خطاب کریں گے۔

الخدمت کے مطابق بنو قابل منصوبے کے تحت دو سال کے دوران دس لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پروگرام میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، ای کامرس سمیت اٹھائیس مختلف کورسز کرائے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے جدید مواقع سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔