الخدمت کو یہ اعزاز انسانی امدادی مہم ہمت رکھو، ہم ساتھ کھڑے ہیں کے لیے کرائسز ریسپانس کریٹیکل پیوٹ (نان پرافٹ آرگنائزیشنز) کیٹیگری میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ مہم کی مؤثر حکمتِ عملی، بروقت عمل درآمد اور قابلِ پیمائش نتائج کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
چیف مارکیٹنگ آفیسر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، محمد عمیر ادریس نے ٹیم کے ہمراہ یہ ایوارڈ وصول کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن، سید وقاص جعفری نے اس کامیابی کو پوری ٹیم، رضاکاروں اور ڈونرز کی مشترکہ کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے مشکل حالات میں ضرورت مندوں تک فوری رسائی، مؤثر انسانی امداد اور مربوط رابطہ کاری کے ذریعے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز قومی اور بین الاقوامی سطح پر الخدمت فاؤنڈیشن کی ساکھ کو مزید مستحکم کرے گا اور اس امر کا اعتراف ہے کہ پاکستان کی فلاحی تنظیمیں عالمی معیار کی کارکردگی دکھانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
سید وقاص جعفری کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے کہ انسانیت کی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر، وسیع اور مستحکم انداز میں جاری رکھا جائے۔
واضح رہے کہ ایفی ایوارڈز کو عالمی سطح پر مارکیٹنگ کی مؤثریت کا ایک معتبر معیار سمجھا جاتا ہے، جہاں نہ صرف تخلیقی کام بلکہ ایسی مہمات کو بھی سراہا جاتا ہے جو حقیقی اور عملی نتائج فراہم کریں۔







