تفصیلات کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غلط اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں، ان کی دیکھ بھال معمول کے مطابق کی جا رہی ہے اور انہیں تمام قانونی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی خیریت سے متعلق افواہیں قابلِ تشویش ہیں، حکومت فوری وضاحت دے: تحریک انصاف
اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل سے منتقل کرنے کی خبریں محض افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل ہی میں موجود ہیں اور ان کی صحت اچھی ہے۔
دوسری جانب (ن) لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے عمران خان کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں “فائیو اسٹار ہوٹل سے بہتر” کھانا اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔







