اطلاعات کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کے حوالے سے آج لاہور بورڈ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نزیر کی موجودگی میں کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے رزلٹ کا اعلان کیا انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2025 میں 50 ہزار 85 امیدواران نے شرکت کی جس میں17 ہزار 953 امیدوارن کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 35.85 فیصد رہا۔
انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2025 کے نتائج لاہوربورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیے گئے امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آپنا رزلٹ چیک کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے کہا کہ لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے سینٹرز میں نقل کی روک تھام کو یقینی بنایا مارکنگ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بورڈ کیلنڈر کے مطابق رزلٹ تیار کروایا سینٹرز اور پیپر چیکنگ میں بھی کسی پرائیویٹ عملے کو نہیں لگایا گیا ہے۔







