پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی و فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) December 25, 2025
Rawalpindi, 25 December, 2025
His Excellency Major General Yousef Ahmed A. Al Huneiti, Chairman Joint Chiefs of Staff (CJCS) of the Jordan Armed Forces, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, #COAS & CDF, at General Headquarters (GHQ), Rawalpindi, #Pakistan… pic.twitter.com/4XLZc65Ir6
اردن کے اعلیٰ فوجی حکام نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔







