دفترِ خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور تمام تصفیہ طلب مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی روابط بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ دوطرفہ رابطہ کاری کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔