ترجمان دفترِ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے رات سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke tonight to Saudi Foreign Minister HH Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) January 2, 2026
Both leaders discussed the latest situation in the region.
DPM/FM stressed that all concerned in the region… pic.twitter.com/WGKpZj9Voc
انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔






