ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صومالی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صومالیہ کے تحفظات کے حوالے سے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی کامل حمایت کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت تمام کثیرالجہتی فورمز پر صومالیہ کا ساتھ دے گا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Muhammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a call from the Minister of Foreign Affairs of Somalia, H.E. Abdisalam Abdi Ali @AbdiSalamDhaay
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 28, 2025
The DPM/FM reaffirmed Pakistan’s full support for Somalia’s sovereignty & territorial integrity… pic.twitter.com/9crBm0a1e9
ترجمان کے مطابق صومالی وزیر خارجہ نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیاہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے علاقے صومالی لینڈ کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے، جس پر صومالیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا گیا ہے۔






