اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود، ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی، جنگ بندی کے امکانات اور امن و استحکام کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ بحران کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
The Consultations among the Foreign Ministers of Pakistan, Saudi Arabia, Türkiye, and Egypt have commenced in Islamabad on 29 March 2026.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 29, 2026
Convened at the invitation of Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, the Foreign Ministers during… pic.twitter.com/5capTCXUNO
اہم اجلاس سے قبل اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دیرپا امن کے لیے مذاکرات کو واحد مؤثر راستہ قرار دیا۔
ایرانی مؤقف کے مطابق پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی کارروائیوں کی مذمت کی، جب کہ چار ملکی اجلاس کے ذریعے جنگ بندی کی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ مشاورت 29 مارچ 2026 کو اسحاق ڈار کی دعوت پر شروع ہوئی، جس میں وزرائے خارجہ خطے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کر رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا یہ اجلاس خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔







