ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی نے کہا کہ شہر کی سیکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے غیرقانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، اس لیے ان کے خلاف فوری، موثر اور سخت قانونی کارروائی ضروری ہے۔

ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

 انہوں نے حکم دیا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت ترین کارروائیاں کی جائیں تاکہ شہر کا امن برقرار رکھا جا سکے۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے، جب کہ کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف بھی موثر کارروائیاں تیز کی جائیں۔

انہوں نے گشت اور چیکنگ کو بامقصد بنانے، شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور سیکیورٹی پلان کو مزید سخت کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ دنوں میں مزید تیز کیا جائے گا۔