روانگی کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سعودی ڈپٹی ہیڈ مشن محمد ال علی اور جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی نے عازمین کو الوداع کیا۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہتے ہوئے شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ 2026 کی پہلی حج پرواز کا آغاز ایک اہم مرحلہ ہے اور ہر حاجی کے لیے یہ زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون کے نتیجے میں حج انتظامات کو مؤثر بنایا گیا ہے، اور حکومت کی ترجیح عازمین کو بہتر سہولیات اور باوقار سفر فراہم کرنا ہے۔

عازمین حج نے بھی حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس اقدام کو سہولت بخش قرار دیا۔