سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں اور دھماکے کے بعد صورتحال بے حد کشیدہ نظر آ رہی ہے۔

 ریسکیو کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں، تاہم تاحال دھماکا کیسے ہوا ہے اس کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے آئی آر ڈیپارٹمنٹ میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس میں تین طلبہ آگ میں جھلس کے زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی سٹوڈنٹس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔