وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجزائر، سعودی عرب، ترکیہ، فلسطین، انڈونیشیا اور کویت نے بھی شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کا یہ اقدام نہ صرف صومالیہ کی وحدت اور خودمختاری کے خلاف ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور افریقی یونین کے اصولوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

وزرائے خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی ایسے یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں جو ریاستوں کی وحدت کو نقصان پہنچائے۔ انہوں نے صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

مشترکہ اعلامیے میں خبردار کیا گیا کہ ایسے اقدامات افریقہ کے خطے، خصوصاً ہارن آف افریقہ میں عدم استحکام کو جنم دے سکتے ہیں اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔