پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب ڈیفنس اے کے علاقے میں پیش آیا، جہاں کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوورٹیک کرنے کے بعد ہوائی فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا سراغ سیف سٹی اتھارٹی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لگایا گیا، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ ایک گاڑی نے بائیں جانب سے ان کی گاڑی کو کراس کیا، جس کے بعد نوجوان نے پانچ ہوائی فائر کیے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سوا تمام اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی ارکان کو مبینہ ہدایت
عطا اللہ تارڑ کے مطابق انہوں نے ملزم کی گاڑی کا تعاقب کیا اور قریب موجود پولیس ناکے کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کی۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ نوجوان نے انہیں نشانہ بنا کر فائرنگ نہیں کی بلکہ ہوائی فائرنگ کی تھی، جب کہ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔







