تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے متنازع ٹویٹس کیس میں سنائی گئی سزا کے خلاف دائر اپیلوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا۔
اس کے ساتھ ہی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں بھی کل کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں، جن میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کل ان اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ 24 جنوری کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کو ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے چیلنج کر رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے دونوں کو دس، دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔






