محکمہ موسمیات کے مطابق کل (پیر) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، جب کہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی اور مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جب کہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔ بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئی، جس میں کوہاٹ 24 ملی میٹر، دیر (لوئر 10، اپر 03)، چراٹ 07، پشاور ائیرپورٹ 06، رسالپور 05، سیدو شریف، مالم جبہ اور کالام 04، دروش 03، کاکول، پٹن اور مردان 02، جبکہ میر کھانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں چکوال 13، مری 11، راولپنڈی (شمس آباد 11، گوالمنڈی، کٹاریاں 07، کچہری، پیرودھائی، چکلالہ 06)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 10، گولڑہ 08، ائیرپورٹ، سیدپور، بوکرا 06)، منگلا 09، لاہور (تاج پورہ 14، مغلپورہ، اپر مال 10، سمن آباد 09، سٹی، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن 08، ائیرپورٹ 07، شادی پورہ، نشتر ٹاؤن، گلبرگ، گلشن راوی 06، سگیاں، جیل روڈ، لکشمی چوک 05، ڈیفنس روڈ 04، چوک ناخدا، پانی والا تالاب، فرخ آباد 02)، جہلم، حافظ آباد 06، منڈی بہاؤالدین اور قصور 05، جوہرآباد، کامرہ 04، گجرات، میانوالی 03، گوجرانوالہ، نارووال 02، جبکہ سیالکوٹ (سٹی 02، ائیرپورٹ 01) میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر میں کوٹلی 07 اور راولا کوٹ 06 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ گلگت بلتستان میں بونجی 02 اور استور و گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی ریکارڈ کیا گیا، جس میں جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لسبیلہ، تربت، دادو، پڈعیدن، موہنجو داڑو اور حیدرآباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ملک کے بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔