وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایران امریکا معاہدے سے متعلق پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کیا۔
Amid ongoing intense mediation efforts by Pakistan, we are fully aware of incessant misinformation campaign being waged by those who want to sabotage the peace deal. Setting aside the noise, we can confirm that a final, agreed upon text of the peace deal has been reached and…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 12, 2026
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کوششوں کے دوران امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے خواہش مند عناصر کی منفی مہم سے آگاہ ہیں، تاہم شور کو نظر انداز کرتے ہوئے تصدیق کی جا سکتی ہے کہ امن معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہو چکا ہے۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان آئندہ مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے اور معاہدے کے متن پر حتمی اتفاق طے پا گیا ہے۔







