تفصیلات کے مطابق اتوار کو منعقدہ اجلاس کے بعد اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ یہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے اور اس کے نتیجے میں صرف تباہی اور انسانی جانوں کا نقصان ہوگا۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہاکہ میں نے وزرائے خارجہ کو اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے امکانات سے آگاہ کیا۔
🔊PR No.8️⃣2️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 29, 2026
Statement by the Deputy Prime Minister /Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar at the Conclusion of 2nd Meeting of Four Foreign Ministers
🔗⬇️ pic.twitter.com/JpUbUdhzLb
انہوں نے بتایا کہ وزرائے خارجہ نے اس اقدام کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے خطے اور بین الاقوامی برادری میں شراکت داروں سے مسلسل رابطے رکھے ہیں اور ہم اس جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی ہر کوشش میں حصہ رہے ہیں۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ایران اور امریکا نے مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ انھوں نے چین کے وزیرِ خارجہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی فون پر بات کی ہے، جنہوں نے امن کے لیے پاکستان کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔






