فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 274ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اجلاس میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورم نے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل کارکردگی اور دفاعِ وطن کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں ثابت قدمی کو سراہا۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) April 7, 2026
Rawalpindi, 07 April 2026
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF, presided over the 274th Corps Commanders’ Conference (CCC) at General Headquarters (GHQ), Rawalpindi, #Pakistan
The Forum offered Fateha for the Shuhada of the Armed Forces, Law Enforcement… pic.twitter.com/w1iWvDyxDP
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ حکومت، مسلح افواج اور عوام کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے پاکستان سیکیورٹی کامیابیوں کو مزید مستحکم، معاشی استحکام کو مضبوط اور علاقائی و عالمی سطح پر اپنی حیثیت کو بہتر بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔
فورم نے عزم ظاہر کیا کہ انڈیا اور دیگر بیرونی سرپرستوں کی ایما پر کام کرنے والے تمام دہشت گرد پراکسی عناصر، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کو بلا امتیاز اور مسلسل کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا۔
شرکاء نے کہا کہ آپریشن غضب لِلحق کی رفتار برقرار رکھی جائے گی جب تک دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو فیصلہ کن طور پر روک نہیں دیا جاتا۔
فورم نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحمل پر مبنی مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارتکاری کے لیے پُرعزم ہے اور ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر علاقائی استحکام میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔
فورم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حملے غیر ضروری کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کے یہ حملے تنازعات کے پُرامن حل کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں، جب کہ سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک تحمل اور محتاط رویہ اختیار کیا، جس سے سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی۔ اس نوعیت کی کارروائیاں جاری پُرامن ماحول کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) April 7, 2026
Rawalpindi, 07 April 2026
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF, presided over the 274th Corps Commanders’ Conference (CCC) at General Headquarters (GHQ), Rawalpindi, #Pakistan
The Forum offered Fateha for the Shuhada of the Armed Forces, Law Enforcement… pic.twitter.com/deuYtCyO9V
فورم نے انڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات، بے بنیاد الزامات اور فالس فلیگ آپریشنز کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔
اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت ہلاکتوں اور جعلی مقابلوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، تربیت، جسمانی فٹنس اور جدید جنگی تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مسلح افواج کی ہر قسم کے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے اور پاکستان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔







