سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے اس پیش رفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ دو پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے گزریں گے۔
I am pleased to share a great news that the Government of Iran has agreed to allow 20 more ships under the Pakistani flag to pass through the Strait of Hormuz; two ships will cross the Strait daily.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 28, 2026
This is a welcome and constructive gesture by Iran and deserves appreciation. It…
انہوں نے ایران کے اس اقدام کو خوش آئند اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قابل تحسین ہے اور اس سے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ ملے گا۔
وزیر خارجہ کے مطابق یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک بامعنی قدم ہے اور اس سے باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت، سفارت کاری اور اعتماد سازی جیسے اقدامات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری اس تنازعے کے حل کے لیے مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔






