آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے مہنگا ہوکر 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 11 ہزار 402 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 188 روپے مہنگی ہوکر 10 ہزار 50 روپے کی سطح عبور کر گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 133 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 411 ڈالر پر پہنچ گیا، جو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہ سکتا ہے، کیونکہ سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال میں روایتی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف مائل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلم اُمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں، علامہ طاہر اشرفی

پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی صارفین اور تاجروں نے اس صورتحال کو لے کر خبردار رہنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ صرافہ مارکیٹ میں خرید و فروخت میں اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

یہ اضافہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ بین الاقوامی حالات براہ راست مقامی مارکیٹ پر اثر ڈال رہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو اپنی مالی منصوبہ بندی میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔