پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی ڈی آئی جی اسلام آباد کو دی گئی چھٹی کی درخواست بھی سامنے آگئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا۔ ایس پی عدیل اکبر نے 20 اکتوبر کو پولی کلینک سے چیک اپ کرایا اور تین روز کی چھٹی کی درخواست دی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے ان کی چھٹی منظور کر دی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ عدیل اکبر نے 23 اکتوبر کو دوبارہ ڈیوٹی جوائن کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کا بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا تھا اور دفتر خارجہ کے دستاویزات کی تصدیق کے لیے بھی گئے تھے۔


واضع رہے کہ پولیس کے مطابق قوی امکان ہے کہ ایس ایم جی گن حادثاتی طور پر چلی۔ ماہرین کے مطابق شاٹ کا زاویہ 65 ڈگری تھا اور پی ایس پی افسران ایس ایم جی گن کے استعمال میں زیادہ ماہر نہیں ہوتے۔