میٹنگ کے دوران مواد کی تخلیق کی مؤثر حکمتِ عملی، سوشل میڈیا کے تیزی سے بدلتے رجحانات، اخلاقی صحافت کو درپیش چیلنجز اور میڈیا انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے کیریئر مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اپنے عملی تجربات کی روشنی میں قیمتی آرا اور تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں مستقبل میں ایلومنی کی قیادت میں مختلف سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا، جن کا مقصد ایلومنائی کمیونٹی کے مابین تعاون کو فروغ دینا، نوجوان پیشہ ور افراد کی رہنمائی کرنا اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
سپرئیر ایلومنائی ریلیشنز آفس کے مطابق یہ اقدام تعلیم اور صنعت کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے ذریعے ایلومنی کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طلبہ اور پیشہ ور افراد کو عملی تجربات اور مؤثر سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ایلومنائی پلیٹ فارم کے ذریعے مزید سیکھنے اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع جلد متعارف کرائے جائیں گے۔







