نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ "عمران خان پروجیکٹ کے لانچ کے بعد ملک میں تباہی آئی، 2017 میں مہنگائی 3 فیصد تھی جو چار سال میں بڑھ کر 40 فیصد تک پہنچ گئی"۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہونے کے بعد ہی عوام کو ریلیف دیا جاسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ملک ترقی کرے، آگے بڑھے اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔
مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں کے احاطوں میں سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی
مشیر سیاسی امور نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا ان سے حساب ضرور لیا جاسکتا ہے، لیکن فی الحال ملک کی بہتری کے لیے کام ہونا چاہیے، بہت سے معاملات کا حساب بعد میں بھی ہو سکتا ہے۔
ہری پور ضمنی الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی پر خوشی بھی ہوئی اور حیرانی بھی۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہری پور میں مسلسل مہم چلا رہے تھے، دھمکیاں، جھوٹے مقدمات اور گالم گلوچ جیسے رویے اچھے نتائج نہیں دیتے۔







