عدالت نے ملزمان کے انکار کے بعد باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج ہے جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) مقدمے کا چالان پہلے ہی ضلع کچہری لاہور میں جمع کرا چکی ہے۔