سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے، جب کہ خوارج پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔
Message to Afghan Taliban by the soldiers of Pakistan Army. 🇵🇰
— Maham Gillani (@DheetAfridian) February 26, 2026
Operation Ghazab Lil Haq ✊ pic.twitter.com/tcc5VeKID7
باجوڑ سیکٹر پر موجود ایک فوجی جوان نے اپنے پیغام میں بتایا کہ افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جسے بعد ازاں دہرایا بھی گیا۔
جوان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو شاید اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے۔ جوابی کارروائی میں ہم نے دہشت گردوں، بالخصوص افغان طالبان کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
جوان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم کسی سے خوفزدہ ہونے والی نہیں۔ اگر کوئی انڈیا کے ایما پر ہم سے محاذ آرائی کرے گا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ پاکستان اپنے دفاع کا بھرپور حق اور مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔






