سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماشاء اللہ اسٹریٹ موومنٹ کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کر خوش ہو رہے تھے، لیکن آج دن کی روشنی میں اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ والوں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں۔ آپ لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں، بہت پروٹوکول میں لاہور دیکھ لیا، واپس جا کر خیبرپختونخوا کے لوگوں کی بھی داد رسی کرلیں اور ان کی بھی سن لیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پنجاب کے دورے پر لاہور میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے پہلے دن پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین سے ملاقات کی اور اس کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور تاریخی مقامات کے دورے بھی کیے۔