پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیلکونہ پولیس تھانے کی عمارت کو بھی دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم واقعے کے وقت تھانے میں کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا، اس لیے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بلوچستان میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر متاثر، متعدد علاقوں میں مواصلاتی خدمات معطل
— RaHat 🇵🇰 (@TechRaHat) July 26, 2026
معروف ویب سائٹ فون ورلڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پی ٹی سی ایل لینڈ لائن، ڈی ایس ایل انٹرنیٹ اور یوفون موبائل خدمات فراہم کرنے والے ایک ٹیلی کام ٹاور پر حملے کے نتیجے میں بنیادی… pic.twitter.com/IX8PbspVO4
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کی تباہی کے باعث متاثرہ علاقے میں مواصلاتی رابطہ شدید متاثر ہوا ہے اور لینڈ لائن و انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں نے کام شروع کر دیا ہے۔ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔







