پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعے کے بعد مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے۔ دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کی گئی ہیں۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز تاحال جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔