نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں پولیس حکام کے مطابق تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او عابد کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، جنہیں آج شہید کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ عابد کی لاش نالے پل داؤدشاہ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
پولیس کے اعلیٰ حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ شہید ایس ایچ او کے قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔







