وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے اسلامی تہوار کے پیش نظر آپریشن غضب للحق روکنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطرکے احترام ،برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر کارروائی روکی گئی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق سعودی عرب ، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں،  آپریشن آج  رات سے 23 اور24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہے گا۔