نجی نشریاتی ادارے ایک نیوز کے پروگرام جواب دو میں بشریٰ تسکین کی پی ٹی آئی وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کے ساتھ لڑائی ہوگئی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر یہ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ میں نے کسی کے کہنے پر سٹوری کی ہے، میں ان تمام افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت جاؤں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی عدالت میں شامل ہوں گے اور وہ معاملے کو مکمل قانونی دائرے میں لے جائیں گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وکیل نے برطانوی عدالت میں کیس کرنے کا اعلان کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ بشری تسکین ن لیگ کی کارکن ہیں اور ان کا ایکس اکاونٹ تحریک انصاف کے خلاف ٹوئٹس سے بھرا ہوا ہے۔

بشری تسکین نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی ایکس اکاونٹ موجود نہیں ہے اور وہ اس بات پر قائم ہیں کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ دی اکنامسٹ گروپ کے ڈیجیٹل میگزین "183" نے اپنی تازہ رپورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے حصول کے لیے سیاست کے بجائے توہم پرستی کا شکار تھے اور بشریٰ بی بی کے روحانی مشورے پر شادی کی تاکہ وزیراعظم بن سکیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کی پیرنی بشریٰ بی بی نے بانی کی ذاتی زندگی اور سیاست میں شدت پسندی اور عملیات کا رنگ چڑھایا۔ بانی پی ٹی آئی نے اقتدار کے حصول کے لیے دین داری کا لبادہ اوڑھے رکھا اور دنیاوی کامیابی کے لیے بشریٰ بی بی کی ہر بات پر عمل کیا۔ گھریلو ملازمین نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے عملیات کے لیے بازار سے مختلف اشیاء لائی جاتی تھیں۔