ایس پی چاغی محمد شریف کے مطابق حادثہ نوکنڈی کے قریب پیش آیا، جہاں آئل ٹینکر اور پک اپ گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ پک اپ میں سوار 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ایس پی کے مطابق حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمیوں کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد افغان شہری تھے، جو کچے راستوں کے ذریعے پاکستان سے ایران اور بعد ازاں یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی چاغی کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد افغان حکام کے حوالے کر دی جائیں گی۔